راجناتھ سنگھ کا دورہ روزہ دورہ اختتام،امرناتھ گھپا پر حاضری دیکر درشن کیا
کنٹرول لائن پر کیرن سیکٹر میں اگلی چوکیوںکا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا
سرینگر/18جولائی: جموںکشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سنیچروار کو امرناتھ گپھا کا دورہ کیااور وہاں حاضری دی جس کے بعد انہوں نے لائن آف کنٹرول پر کپواڑہ میں اہم اگلی چوکی کا دورہ کیااور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت بھی کی ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سنیچروار کی صبح امرناتھ گھپا کا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ سی ڈی ایف ایس جنرل بپن راوت اور فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے بھی تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ راجناتھ سنگھ اور ان کے ہمراہ دیگر افسران امرناتھ گھپا میں قریب ایک گھنٹے تک رہے جس دوران انہوںنے درشن کرنے کے علاوہ وہاں خصوصی پوجا پاٹ بھی کی ۔ جبکہ گھپا سے واپسی کے بعد میں سرینگر میں اس سال کی امرناتھ یاترا کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے بعد وزیر دفاع نے کپواڑہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوںکا دورہ بھی کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے نارتھ ہل پوسٹ کا دورہ کیا جہاں اْنہیں صورتحال سے آگاہی دی گئی۔راجناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’ضلع کپوارہ میں ایل او سی پر اگلی چوکی کا دورہ کیا، وہاںتعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی‘‘۔انہوں نے مزید لکھا’’ہر حال میںملک کی حفاظت کرنے پر بہادر فوجیوں پر فخر ہے‘‘۔خیال رہے کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جمعہ کو جموںکشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے پر وارد ہوئے تھے جس دوران انہوں نے پہلے دن لداخ کا دورہ کرکے وہاں حالات کا جائیزہ لیا جس کے بعد شام دیر گئے سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہوں نے فوج کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں جائے ۔
Comments are closed.