کولگام کے بعد اب امشی پورہ شوپیان میں مسلح جھڑپ ، تین جنگجو جاں بحق ، فوجی اہلکار زخمی

24گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں دو جھڑپوں میں چھ جنگجو جاںبحق ، امسال ابھی تک 136جنگجو ازجاں

سرینگر/18جولائی: جنگجوئوںکے خلاف شمال و جنوب میں آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع کولگام کے بعد سنیچروار کی اعلی الصبح امشی پورہ شوپیان میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ ادھر جنوبی کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو مسلح تصادم آرائیوں میں چھ جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع شوپیان میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق امشی پورہ شوپیان علاقے میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سنیچروار کی اعلیٰ صبح فوج کے 62آرا ٓر ، سی آر پی ایف اور ایس اوجی شوپیان نے مشتر کہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سے لوگ سہم کر رہ گئے جب ایک رہائشی مکان میںموجود مسلح جنگجوئوں نے فوج و فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے ساتھ ہی فوج و فورسز کی اضافی کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی اور جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے جبکہ فورسز نے بھی جوابی کارورائی شروع کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس دوران اگرچہ جنگجوئوں کو خود سپردگی کی پیشکش بھی کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھہرائی اور شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید چھپے بیٹھے دوجنگجوئوںکے خلاف آپریشن وسیع کر دیا گیا اور طرفین کے مابین کئی گھنٹوں کی گولی باری کے بعد جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوئوںکی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔ جن کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے ۔ اس دوران حکام نے ضلع میں انتڑنیٹ خدمات معطل کر دی ہے۔جبکہ حساس مقامات پر بندشیں عائد رہی ۔ شوپیان جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں دو مسلح تصادم آرائیوں میں چھ جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ امسال ابھی تک مختلف جھڑپوں کے دوران ابھی تک 136جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.