سکمز صورہ میں پلازما بینک کیا جارہا ہے قائم؛وائرس سے نجات پانے والے افراد پلازما عطیہ کریں: ڈائریکٹر سکمز
سرینگر/15جولائی: ڈائریکٹر سکمز نے کہا ہے کہ ہسپتال میں پلازمہ بینک قائم کیا جارہا ہے تاکہ کووڈ19کے نازک مریضوں کو وقت پر پلازما تھرپی دیکر ان جان بچائی جاسکے ۔ اس دوران انہوں نے کووڈ 19سے صحتیاب ہونے والے افراد سے گرزارش کی ہے کہ وہ ہسپتال کے پلازمہ بینک میں اپنا پلازما عطیہ کریں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر کے ناظم ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کہا ہے کہ حکومت کی اجازت سے وہ ایک پلازمہ بینک قائم کرنے جا رہے ہیں تاکہ کورونا میں مبتلا زیادہ سے زیادہ مریض اس طریقہ علاج سے استفادہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس بینک کے قیام کے لئے میڈیا کے مختلف ذرائع سے ایک جانکاری مہم شروع کی گئی ہے اور اس میں لوگوں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ڈائریکٹر سکمز اے جی آہنگر نے کہا ہے کہ وادی میں کووڈ 19کی وجہ سے وادی میں اموات بڑھ رہی ہے اور اس تشویشناک صورتحال کو دیکھ کر پلازما بینک قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اسلئے ہم تمام ایسے افراد جو کوروناوئرس سے نجات حاصل کرکے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہوں آگے آکر اپنا پلازما عطیہ کریں تاکہ دوسرے ایسے مریضوں کی جان بچائی جاسکے جو اس وائرس کی وجہ سے موت کی کگار پر پہنچ چکے ہیں ۔
Comments are closed.