مہلک امراض میں مبتلا افراد کیلئے ضروری اطلاع: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کی طرف سے گولڈن کارڈ سکیم کا اعلان

مورخہ 13جولائی کو ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سعید حنیف بلخی نے ایوشمان بھارت سکیم کا جائزہ لیا جس میں ضلع پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس سرینگر نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ جو مریض مختلف مہلک امراض مثلاً گردوں کی بیماری، کینسر وغیرہ میں مبتلاہوںاور جنہوں نے تاحال گولڈن کارڈ حاصل نہیں کیا ہے، ان کے لئے ایک خاص مہم کے تحت پندرہ دن کے اندر اندر ڈسٹرکٹ پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس سرینگر مفت فارم اجرا کرکے آنگن وارڈی آشاورکروں کی مدد سے ان کی تفصیلات جمع کرکے ان کو ایوشمان بھارت سکیم کے دائرے میں لایا جائے گا۔اس سلسلے میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر نے ہر خاص و عام کو مطلع کیا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پروگرام افسر سرینگر اولڈ سیکریٹریٹ کے دفتر سے رجوع کرکے فارم حاصل کریں اور بعد دریافت ان تمام مریضوں کو گولڈن کارڈ فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کو آئندہ کسی بھی قسم کی معاشی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کا علاج اسکیم کے تحت بنا کسی مشکل کے عمل میں لایا جائے گا۔ اس لئے تمام حضرات آیوشمان بھارت سے استفادہ حاصل کریں ۔کسی بھی قسم کی صلاح کیلئے اے ڈی سی سرینگر یا ڈسٹرکٹ پروگرام افسرسرینگر کے ساتھ رابطہ کریں ۔

Comments are closed.