بھاجپا کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا بھی کورنا وائرس کے شکار ، جتندر سنگھ نے خود کو کورنٹائن کیا

جموںکشمیر پولیس سربراہ اور دیگر پولیس افسران کا کورنا ٹیسٹ منفی آیا ، کئی افراد کے رپورٹ آنابھی باقی

سرینگر /14جولائی : کورنا وائرس کے برھتے پھیلائو کے بیچ بی جے پی کے جموں کشمیر صدر رویندر رینا کا کورنا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔ اسی دوران جموں کشمیر پولیس سربراہ اور دیگر کئی پولیس افسران کے ٹیسٹ منفی آئے ۔ رویندر رینا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر جتندر سنگھ نے خود کو کورنٹائن کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر صدر رویندر روینا بھی کورنا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بی جے پی پارٹی نے سماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹ ٹویٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رویندر رینا نے بخار کی شکایت کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ جس کے بعد انہیں نارینہ کٹرا اسپتال جموں میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کر دیا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور دیگر لیڈران کے ہمراہ رویندر رینا بھی بانڈی پورہ گئے تھے جہاں انہوں نے بی جے پی لیڈر وسیم باری کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی ۔ ادھر جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کورنا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولسی ہیڈ کواٹر میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر پولیس سربراہ اور دیگر پولیس افسران کے نمونے لئے گئے تھے تاہم ان میں سے ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور سے ڈی جی پی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ جبکہ کئی ایک پولیس افسران کے رپورٹ ابھی آنے باقی ہے ۔ جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورنا ٹیسٹ رپورٹ منفی آیا ہے ۔

Comments are closed.