لاک ڈائون کی واپسی کے باوجود کورنا قہر سامانیاں جاری ، جموں کشمیر میں مزید سات افراد جاں بحق
مہلوکین میں ایگریکلچر افسر اور سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ، اموات کی تعداد 195تک پہنچ گئی
سرینگر /14جولائی : لاک ڈائون کی واپسی کے بیچ جموں میں ایگریکلچر افسر اور بارہمولہ میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید سات افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 195تک پہنچ گئی ہے جن میں سے وادی کشمیر میں 177اور جموں میں 18اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ اور بڑھتے اموات کے باعث لوگوںمیں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس سے منگل کو بھی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور جموں کشمیر میںمزید سات افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 195تک پہنچ گئی ۔ منگل کی صبح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کا ایک60سالہ شہری منگل کو کورونا کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔نادی ہل علاقے کا رہنے والا مذکورہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا جہاں وہ تو روز سے زیر علاج تھا۔سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاء تھا اور وہ آج علی الصبح چار بجے انتقال کرگیا۔اسی طرح سے بارہمولہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار اور دو خواتین کے کورونا ٹیسٹ اْن کی موت کے بعد مثبت ظاہر ہونے سے صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ 35سالہ سی آر پی ایف اہلکار66ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور وہ بارہمولہ میں تعینات تھا۔اْس کا کورونا ٹیسٹ اْس کی موت کے ایک دن بعد مثبت ظاہر ہوا ہے۔مذکورہ اہلکار نوشیرا راجوری کا باشندہ تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاء تھا۔اس دوران جی ایم سی اننت ناگ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مجیدمہراب نے بتایا کہ سمتھن اور کولگام کی رہنے والی دو خواتین ،جو اْن کے اسپتال میں10جولائی کو انتقال کرگئی تھیںکے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے ہیں۔اسی طرح سے جموں کے تالاب تلو میں ایک شہری، جو پیشے سے ایگریکلچر آفیسر تھا منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ جی ایم سی جموںکے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرہ نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو12جولائی کے روز داخل کرایا گیا تھا اور اْسے فوراً وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جس کے دوران آج صبح اْس کی موت واقع ہوگئی۔جبکہ جنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ سکمز بمنہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے بتایا کہ مذکورہ شہری10جولائی سے زیر علاج تھا۔وہ نمونیا میں مبتلاء تھا اور اْس کی ایک سرجری بھی ہوئی تھی۔اس کے بعد منگل کے بعد دوپہر ٹنگمر گ کا 60سالہ شہری سکمز صورہ میں کورنا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ میڈیکل سپرانٹنڈ نٹ سکمز نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو 13جولائی کے روز اسپتال میں داخل کرایا تھا اور مہلوک شہری کافی بیماری تھا جس کے بعد اس کے کورنا نمونے حاصل کئے گئے اور وہ مثبت آئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری منگل کے بعد دوپہر اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ اس طرح سے جموں کشمیر میں کل ملا کر سات اموات آج ہوئی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 195تک پہنچ گئی ۔
Comments are closed.