پاکستان فوج تمام خطرات کا دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار/پاکستانی آرمی چیف
بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں
سرینگر / 28جون/سی این آئی/ لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے اور ان کو دندہ شکن جواب دینے کی بات کرتے ہوئے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ’فوج تمام خطرات کا دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باوجوہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کر دیا کہ پاکستان فوج تمام خطرات کا دفاع کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں‘لائین آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جاری کشیدہ صورت حال کور کمانڈر کانفرنس کا اصل ایجنڈا بتایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ہندوستان کی جانب سے سو سے زائد مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے، جس میں 20 پاکستانی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ کے میں حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کشیدگی کو بڑھاوا دے رہا ہے، شہریوں کو ہلاک اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔فوجی حکام کے مطابق جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے پیدا کی جانے والی صورت حال اور ہندوستان کی جانب سے ملک کے اندر مبینہ طور پر عسکریت پسند گروپ کی مدد سے دفاع کے لیے بھی مکمل تیار ہیں۔
Comments are closed.