مہلک کورنا وائرس نے سرینگر کے ایک اور معمر شہری کی جان لی
جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 86پہنچ گئی ، شہر سرینگر میں 20اموات ریکارڈ
سرینگر/23جون: مہلک وبائی کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ وادی کشمیر میںاس مہلک وبائی نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک اور مریض کی جان لی جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 86تک پہنچ گئی ۔ ادھر وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ کے بیچ لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے منگل کو اس مہلک وبائی بیماری سے وادی کشمیر میں مزید ایک موت واقع ہوئی۔ اس طرح جموں کشمیرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد86تک بڑھ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ نٹی پورہ سرینگر کی ایک خاتون منگل کے روز کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے فوت ہوگئی۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر86ہوگئی۔سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نمونیا اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلاء تھی جس کو کورونا مثبت ظاہر ہونے کے بعد صدر اسپتال سے سی ڈی استال منتقل کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق وادی کشمیر میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے 76جبکہ جموں صوبے میں10اموات ہوئی ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ اموات سرینگر میں ہوئی ہیں جن کی تعداد20ہے۔ کشمیر میں کورنا قہر کے باعث ہر روز اموات میں اضافہ کے نتیجے میں لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس ے بڑھتے اموات کے بیچ مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔
Comments are closed.