مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس نے کشمیر میں ایک اور جان لی

جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد82تک پہنچ گئی ، مثبت کیس 5ہزار سے تجاویز

سرینگر /21جون : جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ اتوار کے روز شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے51سالہ شہری کی اسپتال میں موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 82پہنچ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔اتوار کی صبح اس مہلک وبائی بیماری سے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ۔ اس طرح جموں کشمیرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد82تک بڑھ گئی۔سنیچروار کی صبح سکمز صورہ میں شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے 51سالہ شہری کی موت واقع ہوئی ۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تراگ پورہ رفیع آباد سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کو اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کر ایا گیا تھا جس کے بعد 28مئی کو مذکورہ مریض کے کورنا ٹیسٹ نمونے حاصل کئے گئے جو 4جون کو مثبت آئیں ، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مریض کو کووڈ کلنک میں ریفر کیا گیا اور آج صبح وہ دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ اتوار کی صبح سرینگر کے اسپتال میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 82تک پہنچ گئی ۔ ان میں سب سے زیادہ19ہلاکتیں سرینگر میں ہوئی ہیں ۔جبکہ بارہمولہ میں 13، شوپیان میں 10، کولگام میں 9اور جموں ضلع میں 7اموات ریکارڈ کی گئی ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین نوں کے دوران جموںکشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری نے 20کے قریب مریضوں کی جان لی ۔ کشمیر میں کورنا قہر کے باعث ہر روز اموات میں اضافہ کے نتیجے میں لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس ے بڑھتے اموات کے بیچ مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.