سرینگر/20جون /سی این آئی// کٹھوعہ میں بی ایس ایف نے پاکستان کا ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ کے روز کھٹوعہ ضلع میں پاکستانی فوج کا ایک ڈرون مشتبہ حالت میں گشت کرتا ہوا بھارتی علاقے میں گھس آیا جس کو دیکھتے ہی بی ایس ایف اہلکاروں نے مار گرالیا ۔ کرنٹ نیو ز آ ف انڈیا کے مطابق ہندوپاک افواج کے مابین جاری کشیدی کے بیچ صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ میں پانسر پوسٹ کے نزدیک صبح کے پانچ بجے ایک پاکستانی ڈرون ہندوستانی علاقے میں گھس آیا جو مشقوق حالت میں چکر لگارہا تھا اس دوران وہاں سے ایک پیٹرولنگ پارٹی گزررہی تھی جس کی نظر ڈرون پر پڑی اور فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو مار گرایا ۔ اس واقع کے فوراً بعد فوج اور پولیس کے افسران جائے واردات پر پہنچے جنہوں نے حالات کا جائزل لیا ۔ دریں اثناء ہیرانگر میں صبح 8:50بجے پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کی جس کا بی ایس ایف اہلکاروںنے بھر پور جواب دیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.