جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری؛15دنوں کے بچہ سمیت مزید تین مریض لقمہ اجل ، اموات کی تعداد75پہنچ گئی

سرینگر/19جون: مہلک وبائی کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ وادی کشمیر میں جمعہ کے روز کمسن بچہ سمیت مزید تین افراد مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئے جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 75پہنچ گئی ۔بمنہ سرینگر سے تعلق رکھنے والا کورونا میں مبتلا 15 روزہ بچہ جموں و کشمیر میں اس وائرس میں مبتلا ہو کر از جاں بحق ہونے والوں میں سب سے کم عمر ہے۔ ادھر وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ کے بیچ لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ جمعہ کو اس مہلک وبائی بیماری سے وادی کشمیر میں 15روز کے کمسن بچہ سمیت مزید تین مریضوں کی موت واقع ہوئی ۔ اس طرح جموں کشمیرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد75تک بڑھ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح وادی کشمیر میں جمعہ کو ایک کمسن بچہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ضلع سری نگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والا کورونا میں مبتلا 15 روزہ بچہ جموں و کشمیر میں اس وائرس میں مبتلا ہو کر از جاں بحق ہونے والوں میں سب سے کم عمر ہے۔شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے مطابق بمنہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے اس بچے کی موت آج گیارہ بجے واقع ہوئی۔ اس سے قبل جمعہ کی صبح وادی کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید دو شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی سرینگر کے نوشہرہ علاقے کا ایک79سالہ شہری جو سکمز صورہ میں زیر علاج تھا آج صبح دم توڑ بیٹھا۔سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ مذکورہ شہری جو سعودی عرب سے آیا تھا، کو8جون کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ پروفیسر فاروق جان کے مطابق شمالی کشمیر کے بادامباغ سے تعلق رکھنے والا ایک 80 سالہ کورونامریض بھی آج صبح انتقال کرگیا۔کمسن بچے سمیت مزید تین افراد کی موت کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 75پہنچ گئی ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران جموںکشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری نے 11 مریضوں کی جان لی ۔ کشمیر میں کورنا قہر کے باعث ہر روز اموات میں اضافہ کے نتیجے میں لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس ے بڑھتے اموات کے بیچ مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔

Comments are closed.