رعناواری اسپتال سے مزید 13مریض صحتیابی کے بعد گھروں کو رخصت
سرینگر /31مئی: کورنا وائرس کی بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد سرینگر کے جے این ایل ایم اسپتال رعناواری سے 13مریضوں کو گھر رخصت کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے بیچ مریضوں کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اتوار کے روز سرینگر کے رعناواری اسپتال سے صحتیابی کے بعد مزید 13مریضوں کو گھر رخصت کر دیا گیا ہے ۔ اسپتال میں تعینات نوڈل افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 13مریض کورنا بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے جن کو گھر رخصت کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں میں 11کا تعلق سرینگر ، ایک کا کپوارہ جبکہ ایک کا نئی دلی سے تھا ۔ ڈاکٹر بلقیس شاہ نے بتایا کہ ان مریضوں کا گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ نمونے حاصل کر لئے گئے اور ان کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی ان کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی اسپتال انتظامیہ نے انہیں گھروں کو رخصت کر لیا اور ابھی تک اسپتال سے 140مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھر رخصت کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ اسپتال میں ابھی محض 75افراد جو کورنا میں مبتلا ہے زیر علاج ہے ۔
Comments are closed.