مئی کے مہینے میں 15جنگجوئوں اور15فورسز اہلکاروں سمیت 36افراد ازجاں
مہلوکین میں حزب آپریشنل چیف اور دو فوجی اعلیٰ افسر ان بھی شامل
سرینگر /31مئی: جموں کشمیر میں جاری تشدد آمیز لہر کے بیچ مئی کے مہینے میں بھی تشدد آمیز کارورائیوں میں 15جنگجو اور 15فورسز اہلکار وں سمیت 36افراد از جاں ہو گئے جبکہ امسال ابھی تک اعلی جنگجو کمانڈروں سمیت 125افراد کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں امسال مختلف تشدد آمیز واقعات میں ابھی تک 125افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ مئی کے مہینے میں حزب آپریشنل چیف ریاض نائیکو سمیت 15جنگجو اور 15فورسز اہلکار از جاں ہو گئے ۔ساتھ ہی 6شہری ہلاکتیں بھی رونما ہوئی ۔ مئی کے مہینے میں فورسز کیلئے سب سے بڑی کامیابی حزب آپریشنل چیف ریاض نائیکو کی ہلاکت تھی جو 6مئی کو اپنے ہی علاقے میں ایک مسلح تصادم آرائی کے دوران ساتھی سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ جھڑپ کے بعد پر تشدد مظاہروں میں ایک عام شہری بھی از جاں ہو گیا ۔ اس کے علاوہ مئی کے مہینے میں ہی انصار غزۃ ہند کے چیف برہان کوکا اور حزب ضلع کمانڈر سرینگر جنید اشرف صحرائی بھی الگ الگ خوانین معرکہ آرائیوں کے دوران جاں بحق ہو ئے ۔ مئی کے مہینے میںمسلح تصادم آرائیوں میں 15جنگجوئوں اور 15فورسز اہلکاروں سمیت 6عام شہری بھی جاں بحق ہو گئے جن میں سرینگر کے نوا کدل علاقے میں مکان کے نیچے دب جانے کے نتیجے میں تین عام شہری بھی شامل ہے جن کی اسپتال میں موت واقع ہوئی ۔ اس کے علاوہ مئی کے مہینے میں 7فورسز اہلکار بھی از جاں ہو گئے جن میں لائن آف کنٹرول پر اوڑی سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ سے دو ،ہند وارہ جھڑپ کے دوران دو فوجی افسروں سمیت چار فوجی اہلکارجبکہ گاندربل کے پاندچھ علاقے میں جنگجوئوں کے حملے میں دو بی ایف اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ۔ اس کے علاوہ مئی کے مہینے میں ہی پلوامہ میں جنگجو ئوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ ادھر سال رواں میں ابھی تک تشدد آمیز واقعات میں 129ہلاکتیں ہوئی جن میں ماہ اپریل میں سب سے زیادہ 48، اس کے بعد مئی میں 36، جنوری میں 23، فروری میں 13اور مارچ کے مہینے میں 9ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ۔
Comments are closed.