پنتھال کے نزدیک سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آئی؛شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے پھر بند ، سینکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ

شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے پھر بند ، سینکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ

سرینگر /21مئی : سرینگر جموں شاہراہ پر جمعرات کے روز پنتھال کے نزدیک تازہ پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں جموں سے سرینگر وارد ہو رہی سینکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر جمعرات کو ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے ۔ قاضی گنڈ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرا ت کی اعلیٰ صبح قریب 11بجے پنتھال کے نزدیک تازہ پسیاں گر آئی جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔ انہوں نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آنے کے ساتھ ہی ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل ہونے کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر سینکڑوںکی تعداد میں گاڑیاں جو کشمیر وارد ہو رہی تھی درماندہ ہو گئی ۔ ادھر ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی جب پتنھال کے نزدیک تازہ پسیاں گر آئی ، انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور شاہراہ کو صاف کرنے کے ساتھ ہی گاڑیوں کی آمد رفت کو بحال کیا جائے گا ۔ قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ خراب موسمی صورتحال کے باعث بار بار پسیاں گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد رفت روک دینے سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

Comments are closed.