سرینگر /20 مئی : محکمہ اسکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت چیف ایجوکیشن آفسر اننت ناگ کو تاحکم ثانی معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ اسکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون نے بدھ کی اعلیٰ صبح اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ چیف ایجوکیشن آفسر اننت ناگ کو معطل کیا گیا ۔ ٹویٹ میں ڈاکٹر سامون نے لکھا کہ ’’جان کر حیرت ہوئی کہ مڈل اسکول مونگل انگ میں 15 اساتذہ اور 13 طلباء ہیں۔ جو درس نہیں دیتے وہ رحمت کے مستحق نہیں ہیں‘‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ڈائریکٹرز یہ بتانے کے لئے کہ ایچ ایل جی کی ہدایت کے باوجود اساتذہ کی تعیناتیوں کو کیوں معقول قرار نہیں دیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.