ڈوڈہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی

دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار از جاں ، علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

سرینگر/17مئی : جموں کے ڈوڈہ ضلع میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران دوران دو جنگجو اور ایک فوجی اہلکار از جاں ہو گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں دو جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں جنگجوئوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی ڈوڈرہ نے اتوار کی صبح ڈوڈہ کے دچھن علاقے کو محاصرے میں لیا اور اس دوران وہاں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںاس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جبکہ علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے علاقے کا محاصرہ وسیع کر دیا اور جنگجوئوں کے خلاف فیصلہ کن کارورائی شروع کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین ابتدائی گولی باری میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو اگرچہ اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین جھڑپ کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی ساری صورتحال واضح ہو جائے گی ۔

Comments are closed.