چاڈورہ قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے افراد کے احتجاجی مظاہرے

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک لڑکی زخمی

سرینگر/15مئی: کووڈ 19کے نمونوں کے نتائج میں دھیری کے خلاف احتجاج کرنے والے افراداور پولیس کے مابین تصادم آرائی کے دوران ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے جس کو فوری طور نزدیکی ہسپتال علاج و معالجہ پہنچایا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چاڈورہ میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے جس کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ناگام چاڈورہ کے قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے افراد اور ان کے رشتہ داروں نے آج قرنطینہ مرکزی کے صحن میں جمع ہوکر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس دوران پولیس کی بھاری نفری وہاںپہنچی جنہوںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کارروائی کی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہوئے اور پولیس پارٹی سے بھڑ گئے ۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہوئی جھڑپ کے بیچ ایک لڑکی زخمی ہوئی جس کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے مطابق 12مئی کو ان کے نمونے اودھمپور سے لئے گئے تھے تاہم آج تک ان کے نتائج سامنے نہیں آئے جس کے باعث وہ سخت مشکلات میں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کووڈ 19کے نمونے حاصل کئے جانے کے محض چند گھنٹوں بعد ہی نتائج سامنے آتے ہیں لیکن انہیں اب قریب تین دن گزرگئے لیکن ان سے حاصل کئے گئے نمونوں کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہے ۔ ادھر پویس ذرائع نے بتایا کہ قرنطینہ مرکز میں چند شرپسند عناصر نے حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی تاہم انہیں پُر امن طور پر منتشر کیا گیا اور اب حالات قابو میں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس نے کوئی لاٹھی چارج نہیں کیا ۔

Comments are closed.