کورونا وائرس: حکومت نے منگوائی ’ خاص‘ مشین؛24 گھنٹے میں کرے گی 1200 سیمپل کی جانچ
سرینگر/15مئی: بھارت میں کووڈ 19مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اس دوران سرکار نے ایسے مشین منگائی ہے جس سے محض چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ کی جائے سکے گی ۔ بھارت میں اس وقت کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 80ہزار سے تجاوزکرگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس جانچ کی تعداد 20 لاکھ پہنچ چکی ہے۔ اب روزانہ تقریبا ایک لاکھ سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹیسٹ 504 سرکاری اور نجی لیب میں کیا جا رہا ہے۔ اس بیچ کم وقت میں کورونا کی زیادہ جانچ کے لئے COBAS 6800 مشین لائی گئی ہے۔ جسے این سی ڈی سی (NCDC) یعنی نیشنل سینٹر فار ڈسیز کنٹرول کو صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کو سونپ دیا۔ ہندوستان میں یہ اپنے آپ میں کورونا ٹیسٹ کی پہلی خاص مشین ہے۔این سی ڈی سی سینٹر میں اس مشین کے ذریعہ اب جانچ کی جائے گی۔ اس مشین سے چوبیس گھنٹے میں 1200 سیمپل ٹیسٹ ہو سکیں گے۔ جس سے ایک ساتھ کئی سیمپل ٹیسٹ ہو سکتے ہیں۔ اس مشین کے پیش نظر زیر التوا معاملے بھی ختم ہو جائیں گے۔ مشین کو این سی ڈی سی کو سونپتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ مشین روبوٹکس سے لیس ہے۔ جس سے ہیلتھ کئیر ورکرس کو انفیکشن کا خطرہ نہیں ہو گا۔ ٹیسٹ بھی زیادہ تعداد میں رزلٹ کم وقت میں آجائے گا۔COBAS 6800 مشین کو ٹیسٹنگ کے لئے کم از کم BSL2 اور کنٹرول لیول کے لیب کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے کسے بھی فیشلیٹی پر رکھا نہیں جا سکتا ہے۔ COBAS 6800 وائرل ہیپٹائٹس بی اینڈ سی، ایچ ا?ئی وی، ایم ٹی بی، پیپی لوما، سی ایم وی، کلیمائیڈیا اور نیئسیریمیا جیسی علامات کا بھی پتہ لگانے میں اہل ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس ’?ووڈ -19‘ انفیکشن کے معاملات میں بھلے ہی ان دنوں اضافہ ہو رہا ہے ، لیکن اچھی بات یہ رہی ہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے دوگنا ہونے کی شرح گزشتہ تین دنوں میں بڑھ کر 13.9 دن ہو گئی ہے اور اس سے پہلے 14 دن تک یہ شرح 11.1 دن تھی۔ اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح (ری کوری ریٹ) بھی بڑھ کر 33.6 فیصد ہو گئی ہے اور بدھ کو یہ 32.83 فیصد تھی۔
Comments are closed.