کولگام پولیس نے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی، کیس درج ، تحقیقات شروع

سرینگر/12 مئی: پولیس نے کولگام میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائی میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرلیاہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کولگام پولیس نے ناکہ کے دوران ایک آٹو لوڈ کیریر سے منشیات ضبط کرلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مین مارکیٹ نیہاما میں قائم ایک چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں نے ایک لوڈ کیریر زیر نمبر JK18-6793کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران لوڈ کیریر سے 36کلو گرام فکی ضبط کرلی جبکہ اس میں سوار دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت شبیر احمد ماللا ساکن محمد پورہ اور محمد ایوب ڈار ساکن نیلو کلگام کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 65/2020 تھانہ ڈی ایچ پورہ میں درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔سمگلروں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

Comments are closed.