سرینگر / 27اپریل : ضلع انتظامیہ راجوری نے لاک ڈائون کے بیچ سرینگر سے تھانہ منڈی پہنچنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 24مزدوروں کی گرفتاری عمل میں لاکر انہیں کورنٹائن مراکز میں منتقل کر دیا ۔سی این آئی کو ملی تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی راجوری سے تعلق رکھنے والے 24مزدوروں نے پلوامہ سے پیدل سفرکرکے گھر پہنچنے کی کوشش کی تاہم ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ صورہ سرینگر میں موجودہ 24مزدور ٹیکسی میں سوار ہو کر پلوامہ پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے پیدل سفر کرکے مغل روڑ کے راستے تھانہ منڈی راجوری پہنچنے کی کوشش کی ۔ بتا یا جاتا ہے کہ پوشہ ناک پوسٹ کے نزدیک فوج نے ان مزدوروں کو روک دیا جس کے بعد انہوں نے ضلع انتظامیہ راجوری کو اس معاملے سے با خبر کیا ۔ بتا یا جاتا ہے کہ خبر ملتے ہی ضلع انتظامیہ راجوری کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے تمام مزدوروں کو حراست میں لیکر انہیں دو ہفتے کیلئے کورنٹائن مراکز میں منتقل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام مزدوروں کی پہلے جانچ کی گئی جبکہ ان سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی جس کے بعد ہی انہیں کورنٹائن مراکز منتقل کر دیا گیا ۔ ضلع انتظامیہ راجوری کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ کافی محنت اور سخت آپریشن کے بعد ان تمام مزدوروں کو حراست میں لیکر انہیں کورنٹائن میں منتقل کر دیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.