سرینگر/20اپریل: اوڑی میں ایک فوجی جوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوچکا ہے ۔ فوجی اہلکار اپنی ڈوٹی دے رہا تھا جس دوران وہ اچانک زمین پر گرگیا تاہم ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ میں انفنٹری برگیڈ کے 6پارا سے وبستہ ایک فوجی اہلکار کپل دیو ساکنہ ہریانہ جو کہ اوڑی میں تعینات تھا آج صبح دوران ڈیٹی اچانک زمین پر گرپڑا ۔ اس دوران دیگر فوجی اہلکاروں نے مذکورہ جوان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیا ۔ اس ضمن میں متعلقہ افسران نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی اہلکار کی اچانک موت قابل افسوس ہے تاہم اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ فوجی جوان کی ہارٹ اٹیک سے ہی موت ہوئی یا دوسرا کوئی معاملہ ہے تاہم فی الحال ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.