تازرہ بارشوں کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند؛ضروری اشیائے سے بھری 90گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ

سرینگر;:تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد بند پڑی سرینگر لہہ شاہراہ پر ضروری اشیائے خوردنی سے بھری 90گاڑیاں زوجیلا کے قریب درماندہ پڑی ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق خراب موسمی صورتحال اور مسلسل بارشوں کے باعث سرینگر لہہ شاہراہ گزشتہ کئی دنوں سے بند پڑی ہوئی ہے جس کے باعث شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہے ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے باعث سونہ مرگ اور زوجیلا کے قریب 90گاڑیاں جن میں ضروری اشیائے کا سامان موجود ہے درماندہ پڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان گاڑیوں کو کرگل اور لداخ ضروری سازو سامان لیکر روانہ ہونا تھا تاہم موسمی صورتحال کے باعث شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے بعد شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری ہے اور جونہی شاہراہ کو بحال کیا جائے گا تو درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گئی ۔ خیال رہے کہ شاہراہ کو گزشتہ ہفتے ایک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا تاہم تاہم شاہراہ پر محض ضروری چیزوں سے لدی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.