آئندہ 15گھنٹوں تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ، مزید بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر:وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ سنیچروار کو بھی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ادھر تازہ بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر پسیاں گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی جبکہ زوجیلا کے قریب تازہ برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ بھی بند پری ہوئی ہے ۔ اپریل کے مہینے میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ماہ سرما میں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے گرمیوں میں پانی کی سطح میں اور اضافہ ہوسکتا ہے جو آگے چل کر سیلابی صورتحال پیدا کرسکتی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 15گھنٹو ں تک موسمی صورتحال جو ں کی توں رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مزید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے ٹنل کے آر پار ایک مرتبہ پھر سنیچروار کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور دن بھر ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہی جس کے سبب درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی اور لوگوں کو پھر سردی نے جکڑ لیا ۔ شہر سرینگر میں جاری بارشوں کے نتیجے میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10اشاریہ صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے 15گھنٹوں تک وادی میں موسم کی صورتحال ابتر ہی بنی رہے گی ۔ سنیچروار کی صبح سے ہی وادی کشمیر میں تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جودن بھر جاری رہا ۔ تازہ بارشوں کے باعث جہاں لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی وہیں ۔ تازہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی جبکہ ماہ اپریل میں بھی سرما جیسی سردی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ ماہ اپریل میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریائیوں میں پانی کی سطح پر اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جبکہ آگے چل کر جوں جوں موسم گرم ہوجائے گا پانی کی سطح پر اور زیادہ اضافہ ہوجائے گاکیوں کہ گذشتہ موسم سرماء میں بھاری برفباری ہوئی تھی اور برف کا پانی پگلنے کی وجہ سے وسطی کشمیر میں پانی کی سطح میں حد درجہ اضافہ ہوسکتا ہے جو سیلابی صورتحال اختیار کرسکتا ہے ۔ ادھرمسلسل بارشوں کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر کہیں مقامات پر پسیاں اور چٹانیں گرآنے کے نتیجے میں آج ہفتہ کے روز بھی شاہراہ کو دونوں جانب ٹریفک کی نقل و حمل کےلئے بند کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر دونوں جانب مال برادر سینکڑوں ں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ آج مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کی آواجاہی کےلئے بند رکھی گئی ہے ۔ وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پنتھال، رامبن اور بانہال کی مختلف جگہوں پر پہاڑیوں سے پسیاں اور بھاری بھرکم پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ ناقابل آمدورفت بند گئی جس کے نتیجے میں آج ہفتہ کے روز بھی شاہراہ بند رہی اور دونوں جانب کسی بھی چھوٹی بڑی گاڑی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور آر پار سینکڑوں مال برادر چھوٹی بڑی گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.