کورنا وائرس کے پھیلائو کے بیچ ڈاکٹر انشاء ظہور سرگرم عمل
شوپیان کے دور افتاد علاقوں میں جاکررضاکارانہ طور بیداری مہم شروع کر دی
اعجاز ڈار
شوپیان /07اپریل :وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان میں جواں سالہ ڈاکٹر نے رضا کارانہ طور پر دور افتاد دیہات میںعوام میں بیداری پیدا کرنے کا بھیڑا اٹھا لیا اور گائوں گائوں جاکر لوگوں کو کورنا وائرس سے بچنے کیلئے جانکاری دے رہی ہے جبکہ وبائی بیماری کے روکتھام کیلئے احتیاط تدابیر اٹھانے کی صلاح دینے میں مصروف عمل ہے ۔کشمیر پریس سروس کے مطابق عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہرسامانیاں جہاں دنیا بھر میں جاری ہے اور اس بیماری کے روکتھام کیلئے عالمی سطح پر طبی ماہرین کوششوں میں مصروف عمل ہے وہیں جموں کشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والی ایک جواں سالہ دوشیز ہ ڈاکٹر انشاء ظہور نے پہاڑی ضلع شوپیان کے دور افتاد علاقوں کے عوام میں بیداری پیدا کرنے کا بھیڑا اٹھا یا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے کورنا وائرس کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ ڈاکٹر انشاء ظہور دیہات دیہات جا کر وہ نہ صرف رضاکارانہ طور پر عوام کو اس بیماری سے بچنے کیلئے مفید جانکاری فراہم کر رہی ہے بلکہ اپنے خرچہ سے خریدی ہوئی ماسک او ر سناٹیزر بھی تقسیم کر رہی ہے ۔ تعمیل ارشاد سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر انشاء ظہور نے بتایا کہ وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے چلتے انہیں اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ عوام میں بیداری کرنی چاہئے جس کے بعد انہوں نے اپنے ہی ضلع سے اس مہم کی شروعات کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے سے تین کئی دیہات کا دورہ کرکے وہاں عوام کو اس بیماری کے روکتھام کیلئے مفید مشورے اور جانکاری فراہم کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان کے درجنوں دور افتاد علاقے ایسے ہیں جہاں جاکر انہوں نے مختلف مقامات پر لوگوں کو کورنا وائرس کے بارے میں جانکاری دی ہے اور اس بیماری کے روکتھام کیلئے انہیں احتیاطی تدابیر اٹھانے کی ہدایت دینے کے علاوہ ایسے مشورے فراہم کئے جن سے وہ اس بیماری سے اپنے آپ اور اپنے علاقے کو بچا جا سکتا ہے ۔ انشاء ظہور نے مزید بتایا کہ اگرچہ ضلع انتظامیہ ضلع بھر میں وبائی بیماری کے روکتھام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئیے ہیں تاہم انہوں نے یہ ضرورت سمجھی کہ بحیثیت ایک ڈاکٹر وہ بھی سماج کے تئیں اپنی ذمہ داری کو بنھا سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں انہوں نے عوام میں بیداری پروگرام شروع کئے وہیں مختلف علاقوں سے 100سے زائد رضاکاروں نے بھی ہاتھ بڑھا کر اس پروگرام کو آگے لیجانے میں اپنی کوششیں شروع کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال انہوں نے اس مہم کو ضلع شوپیان تک محدود رکھ دی ہے اور تاہم آگے جاکر اس میں مزید وسعت دی جائے گی اور اس مہم کو دیگر اضلاع میں بھی شروع کی جائے گی تاکہ عوام میں اس وبائی بیماری سے متعلق زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کی جائے ۔ ادھر ڈاکٹر انشاء ظہور کی جانب سے شروع کردہ عوامی بیداری مہم کی عوامی سطح پر کافی سراہنا کی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.