سرینگر/02اپریل: کانگریس صدر سونیا گاندھی نیکورونا وائرس کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 21 دن کے لاک ڈاون کو بغیر تیاری کے لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے دور اندیشی کا ثبوت نہیں دیا جس کے وجہ سے لاکھوں مزدورو بیکار ہوکر اپنے بال بچوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئے اور پیدل ہی اپنے اپنے گھروں کو بھاگنے لگے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نیکورونا وائرس کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے 21 دن کے لاک ڈاون کو بغیر تیاری کے لیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے دور اندیشی کا ثبوت نہیں دیا جس کے وجہ سے لاکھوں مزدورو بیکار ہوکر اپنے بال بچوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئے اور پیدل ہی اپنے اپنے گھروں کو بھاگنے لگے سونیا گاندھی نے جمعرات کو یہاں پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز یونٹ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب لاکھوں لوگو ں کا ہجوم اس طرح سڑکوں پر اترنا دل کو ٹکڑے کردینے والے مناظر ہیں۔ انہوں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بھوکے پیاسے پیدل اپنے اپنے گھروں کو نکلنے والوں کی مدد کے لئے آگے آنے والے لوگوں کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد کارکن غیر منظم سیکٹر میں کام کرتے ہے جن میں، کسان، مزدور، چھوٹی چھوٹی صنعتوں، کاروباری مراکز اور دکانوں میں کام کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے اعلان سے پہلے ان سیکٹرز کے لوگوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے کی ضرورت تھی لیکن حکومت نے ان کی پرواہ کئے بغیر پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔سونیا گاندھی نے کانگریس کی ریاستی حکومتوں، پارٹی کی تمام اہم تنظیموں اور کارکنوں سے کووڈ -19 وبا کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کسی وبا کے لئے ملک، ریاست، نظریہ، سیاسی پارٹی، جنس، ذات یا عمر کی تمیز نہیں ہوتی ہے۔ اس کا ہمارے مستقبل پر برا اثر پڑتا ہے ہم سب کو مل کر اس وبا کو ہرانا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.