سرینگر/02اپریل: لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریوں کے بیچ راجوری سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل کے بعد فوج و فورسز نے کنٹرول لائن کے نزدیک جنگلات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راجوری سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک مشکوک نقل و حمل دیکھنے کو ملی جس کے بعد فوج و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ اس پار کشمیر سے جنگجوئوں کا ایک گروپ دراندازی کرنے کی کوشش میں تھا جس کے بعد جہاں سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ کنٹرول لائن کے نزدیک جنگلات کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر آر پار مختصر گولی باری کے بعد مشکوک نقل و حمل دیکھنے کو ملی جس کے بعد فوج و فورسز نے جنگلات میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور جنگلات میں موجود جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے سونگنے والے کتوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلات میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.