گریز میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے طالب علم کی

نعش 47روز بعد بر آمد کر لی گئی ، قانونی لوازمات کیا دائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد

سرینگر/02اپریل: 15فروری کو گریز میں برفانی تودے کی زد میں آنے والے نوجوان کی نعش 47روز بعد بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدی تحصیل گریز میں گزشتہ 15فروری کو تین طلبا ایک برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے، کارروائی میں دو طلبا کو بچالیا گیا تھا،لیکن ایک کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔جمعرات کو تیسرے طالب علم جاوید احمد کی لاش کو برآمد کیاگیا۔ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے اگر چہ فضائی سروس کے ذریعہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی کام پر لگایا گیا تھا تاہم مسلسل تین دن تک وہ بھی لاش کو بازیاب کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ جس سے ان کے اہل خانہ میں کافی مایوسی ہوگئی ۔جمعرات کومقامی لوگوں نے دریاے گشن گنگا اچھورہ گاوں کے ساتھ جاوید احمد کی لاش دیکھیاورپولیس کو مطلع کیا۔ جسکے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور تمام تر قانونی لوازمات پورے کرنے پر جاوید احمد والد عبدالعزیر ساکن ڈنگی تھل گریز کی لاش ان کے لواحقین کو آخری رسومات کے لیے دے دی۔

Comments are closed.