سرینگر/31مارچ: شعبہ صحت کو جدید ترین آلات سے لیس کرنے اور ضروری آلات کے ساتھ ساتھ مزید وینٹلیٹروں میں اضافہ کرنے کی طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو مختلف ذرائع سے فنڈس فراہم کئے جارہے ہیں تو ان فنڈس کا صحیح استعمال کیا جانا ضروری ہے نہ کہ چھڑکائو اور دیگر کاموں پرزر کثیر رقم کو صرف کیا جائے ۔ جبکہ چھڑکائو اور ماسکوں کی تقسیم کاری کا کام میونسپل کارپوریشن کو مکمل طور پر سونپ دینا چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کے خلاف لڑائی میں صف اول میں کام کرنے کیلئے محکمہ صحت کا کام قابل سراہنا ہے جبکہ محکمہ کو اس وائرس سے نمٹنے کیلئے مختلف ذرائع سے فنڈس فراہم کئے جارہے ہیں جن میں سرکاری ملازمین ، این جی اوز اور دیگر اداروں کی جانب سے شعبہ صحت کو فنڈس فراہم کئے جارہے ہیں تاہم اس رقم کو صحیح سمت میں صرف کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیادہ سے زیادہ وینٹلیٹر وں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے ۔ لائف سیونگ سے لیس زیادہ سے زیادہ ایمبولینسوں کو حاصل کرنے پر یہ رقومات خرچ کی جانی چاہئے جبکہ کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج و معالجہ کرنے والے عملہ کیلئے ضروری آلات و سامان پر اس رقم کا استعمال کرنا ضروری ہے نہ کہ سڑکوں کے چھڑکائو اور ماسکوں کی تقسیم کاری پر اس رقم کو خرچ کرنا ضروری ہے ۔ سڑکوں ، عمارتوں اور دیگر جگہوں کا چھڑکائو کا کام میونسپل کارپوریشن کے سپرد کیا جانا چاہئے تاکہ شعبہ صحت کے عملہ پر زیادہ مولی اور افرادی بوجھ نہ بڑھے ۔(سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.