سرینگر29 //مارچ//یو پی آئی // راجستھان میں پھنسے کشمیر ی طلاب نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اُنہیں فوری طورپر ائر لفٹ کیا جائے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نیٹ امتحانات کے سلسلے میں متعدد کشمیری طلاب راجستھان کوچنگ کرنے کی خاطر گئے ہوئے تھے تاہم ملک کی مختلف ریاستوں میں کورنا وائرس پھیل جانے کے نتیجے میں وہ وہی پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ ایل این کوچن انسٹی چیوٹ کوٹا میں زیر تعلیم کشمیری طلبا نے اُنہیں فوری طورپر ائر لفٹ کرنے کا حخومت سے مطالبہ کیا ہے۔ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے بتایا کہ چونکہ کورنا وائرس کے پیش نظر راجستھان میں مکمل لاک ڈاون کی صورتحال ہے جس وجہ سے اُنہیں کافی دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سبھی بازار بند پڑے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں اُنہیں کھانے پینے کی اشیاءبھی میسر نہیں ہے۔ آتف جاوید نے ایک طالب علم نے بتایا کہ وہ کوٹا میں کرایہ کے ایک مکان میں قیام پذیر ہیں تاہم مکان مالکان نے اُنہیں فوری طورپر کمرے خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر اُنہوں نے ایسا نہیں کیا تو سبھی کو جبراً باہر نکالا جائے گا۔ نمائندے کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں میں تجارت اور تعلیم کے حصول کی خاطر متعدد کشمیری طلبا اس وقت پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ اگر چہ ان طلبا کو بتایا جارہا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد وہ واپس گھر جا سکتے ہیں تاہم لاک ڈاون کے باعث کشمیری طالب علم ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.