پلوامہ کے نوجوان کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُس کے 87رابطوں کی نشاندہی

سبھی کو نجی اسکول کے قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا۔ متاثرہ نوجوان تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہے

سرینگر29 //مارچ//یو پی آئی // پلوامہ کے نوجوان کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے اُس کے 87رابطوں کی نشاندہی کرکے اُنہیں قرنطینہ منتقل کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہے ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کھائی گام پلوامہ کے 25سالہ نوجوان کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے متاثرہ شخص سے جڑے 87افراد کو کورنٹائن سینٹر منتقل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہے اوراُس نے بھارت کی کئی ریاستوں میں تبلیغ کیا۔ حیرانگی کی بات یہ ہے پلوامہ کا ہی اور ایک نوجوان تبلیغ کی خاطر مختلف ریاستوں کا دورہ کیا تاہم اُس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان 20مارچ کو دہلی سے جموں اور جموں سے پلوامہ پہنچا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے گھر جانے سے قبل مذکورہ نوجوان گڈورا اور چند گام پلوامہ میں کئی روز تک قیام کیاجس کے بعد وہ 25مارچ کو اپنے گاؤں پہنچا۔ ذرائع کے مطابق 26مارچ کے روز مذکورہ نوجوان کی گھر پر ہی سکریننگ کی گئی جس کے بعد اُسے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ وہ ہوم کورنٹائن میں رہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شہری نے بخار کی شکایت کی جس کے بعد اُسے 27مارچ کو سب ضلع اسپتال پکھر پورہ میں طبی جانچ کی خاطر بھرتی کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے سب ضلع اسپتال چرار شریف منتقل کیا۔ چرار شریف میں تعینات ڈاکٹروں نے نوجوان کواسی روز صورہ منتقل کیا۔ نمائندے نے بتایا کہ صورہ میں 28مارچ کے روز نوجوان کا کورنا وائرس ٹیسٹ کیا گیا اور بعد میں پتہ چلا کہ وہ کورنا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کے 87رابطوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں کھائی گام پلوامہ میں 75، چند گام پلوامہ میں 12افراد شامل ہیں جنہیں فوری طورپر ڈانگر پورہ پلوامہ کے نجی اسکول میں قرنطینہ میں رکھا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ نوجوان نے جن ریاستوں کا دورہ کیا اسی گاؤں کا ایک نوجوان بھی تبلغ کی خاطر وہاں گیا تھا تاہم 20مارچ کو سیھدے طورپر گھر آیا جس کے بعد اُس کی سکریننگ کی گئی جس دوران اُس کا ٹیسٹ منفی آگیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں نوجوانوں کو سب ضلع اسپتال چرار شریف سے اکھٹے طورپر صورہ منتقل کیا گیا تھا۔

Comments are closed.