سرینگر/25مارچ/سی این آئی/ ہندوپاک افواج نے بدھ کو پونچھ میں واقع کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹروں سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ ادھر آر پار گولہ باری کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں میںسہم کے رہ گئے جبکہ سماعت شکن گولوں کی آوازوں سے لوگوں میں خوف و ہشت پھیل گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے کیرنی اور دیگوار سیکٹروں میں بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونو ں جانب جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے پونچھ میں آج صبح ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں افواج کے مابین فائرنگ کا واقعہ کیرنی اور دیگوار سیکٹروں میں آج صبح پیش آیا۔ذرائع نے کہا کہ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیاادھر معلوم ہوا ہے کہ سماعت شکن گولہ باری سے سرحدی آبادی اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئی ۔ادھر بھارتی فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین 2003میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ سرحدوں پر امن و امان قائم کرنے کیلئے دونوں جانب گولیوں کا تبادلہ بند کیاجائے گا ۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کاسلسلہ اُس وقت پھر شروع ہوا جب ممبئی کے تاج ہوٹل پر حملہ ہوا تھا اور بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ حملہ پاکستان کی شہہ پر کیا گیا تھا تاہم پاکستان نے اس الزام کو مسترد کیا ۔ تب سے آج تک وقفے وقفے سے سرحدوں پر دونوں جانب گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں آج تک سینکڑوں افراد دونوں جانب جاں بحق ہوئے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.