سرینگر/24مارچ: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی آٹھ ماہ بعد رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کے دیگر حقوق بھی جلد بحال کئے جائیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ میں کافی خوش ہو ں کہ عمر عبد اللہ کو رہا کیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ عمر عبد اللہ کی نظر بندی غیر قانونی تھی اور اس کو ختم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبد اللہ کی نظر بندی ختم کرنا انتہائی خوش آئندہ فیصلہ ہے ۔ پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کے تمام حقوق بحال کئے جائیں۔ خیال رہے کہ ان تاثرات کا اظہار کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے عمر عبد اللہ پر عائد پی ایس اے کو ہٹایا گیا اور اس کی رہائی کے احکامات صادر کئے گئے جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.