ماسکوں کا استعمال ضرورت کے مطابق کیا جائے ؛بلاوجہ ماسک لگاناکوئی فائدہ نہیںدیگا: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن
سرینگر/23مارچ: کورونائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں ماسکوں کی بڑھتی مانگ کے چلتے ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ ماسکوں کا استعمال غیر ضرور ی نہ کیا جائے اور ایسے افراد کو ہی ماسکوں کا استعمال کرنا چاہئے جن کیلئے ضروری ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا ہے کہ لوگ بلا ضرورت ماسکوں کا استعمال نہ کریں ۔ انہوںنے کہانہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم شعبہ صحت سے وابستہ افراد کیلئے ماسکوں کو بچاکے رکھیں کیوں کہ عام انسان کے بنسبت شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ خطرہ سے دوچار ہوسکتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاکہ ماسکوں کا استعمال صحت مند افراد بلاضرورت نہ کریں کیوں کہ اس سے دیگر اہم حفاظتی تدابیر سے توجہ ہٹ جانے کا اندیشہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں ہے کہ صحت مند انسان کو ہیلتھ فائدے ماسک سے پہنچے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ماسکوں کا استعمال مریضوں اور ایسے افراد کیلئے ضروری ہے جو مریضوں کی خدمت کیلئے وقف ہوں ۔انہوںنے کہا کہ بلا وجہ اور بار بار ایک ہی ماسک استعمال کرنے سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں ۔اگر آپ صحت مند ہوں تو آپ اُسی صورت میں ماسک کا استعمال کریں جب آپ وائرس سے متاثرہ شخص کی دیکھ بھال کررہے ہوں یا ایسے افراد کو ماسک کا استعمال کرنا لازمی ہے جو کھانستے ہوں یا جن کو زکام ،نزلہ ہو۔ اسکے علاوہ ایسے افراد کو بھی ماسک کا استعمال کرنا چاہئے جو کورنٹائن میں ہوں تاکہ انفکشن سے بچاجاسکے ۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد یا پہلے سے کسی مرض میں مبتلاء افراد کو بھی ماسک کا استعمال لازمی ہے اور اس کے علاوہ شعبہ صحت سے وابستہ تمام افراد کو بھی ماسک کا استعمال کرنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماسک دو طرح کے ہیں جن سے انفکشن دور رہ سکتا ہے ایک سرجیکل ماسک اور دوسرا N95ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بھی سڑکوں پر N95ماسک لگاکر گھومتے پھرتے دیکھے جاتے ہیں جن کو یہ لگانا ضرور ی نہیں ہے اور اس طرح بلا ضرورت ان ماسکوں کو لگانے سے ماسکوں کی قلت پیدا ہوجاتی ہے اور ایسی ماسک صرف ایسے افراد کے لئے ضروری ہے جو کوروانائرس کے متاثرہ مریضوں سے منسلک ہیں یا ایسوسلیشن وارڈوں میں مریضوں کا علاج و دیکھ بھال کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عام استعمال کی جانے ماسک صرف 6سے 8گھنٹوں تک ہی استعمال میں لائی جاسکتی ہے اس کے بعد اس کو ہدایت کے مطابق ضائع کرنا چاہئے ۔
Comments are closed.