سرینگر 20مارچ / کے این ٹی /قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے آر ایس ایس لیڈر کی ہلاکت کے خلاف حزب المجاہدین کے دو مہلوک کمانڈروں سمیت 8جنگجوں کے خلاف جموں کے کورٹ میں چارج شیٹ دائر کردی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق جموں میں آر ایس ایس لیڈر چندرکانت شرما۔اس کے محافظ راجندر کمار کی ہلاکت سے مطلق دستاویزات کو آج قومی تفتیشی ادارے نے جموں کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اسامہ بن جاوید ، ہارون عباس وانی ، ظاہر حسین ، جمشیداحمد بٹ ، زیشان احمد شیخ عرف نثار، آزاد حسین باغوان ، پرویز احمد اور رستم علی جنگجوں تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہیں۔تاہم ان میں سے گذشتہ سال 28 ستمبر 2019 کو اسامہ بن جاوید اور طاہر حسین کو بٹوٹ میں ایک خونین معرکہ آرائی میں ہلاک کردئے گئے ہیں۔، جبکہ ہارون عباس وانی ساکن ڈوڈہ کو رواں سال کے پہلئے ہی مہینے کے پہلئے روز ایک جھڑپ میں ہلاک کردیا گیا۔قومی تفتیشی ادارے کے بقول تینوں جنگجو آر ایس ایس لیڈر اور اسکے محافظ کے کی ہلاکت کے علاوہ متعدد دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے کے علاوہ جموں کے درجنوں علاقوں میں جنگجوانہ کاروایئوں کی منصوبہ بندی کیلئے نوجوانوں کو اپنے صفوں میں شامل کررہے تھے۔این آئی اے نے ملزموں کے خلاف جنگجوں کو پناہ دینے انہیں رہائش فراہم کرنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ انہیں راہداری فراہم کرنے کے سلسلے میں دفعہ 302،307،392 ، 109 ، 120-B اور 34 آر پی سی اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 25 (1 اے) اور 27 دیگر دفعات جن میں یو اے (پی) ایکٹ کی 39 اور 40 شامل ہے ان تمام دفعات میں ملوث پاکر انہیں پاکر جموں کی کورٹ میں کیس درج کرلیا ہے۔(کے این ٹی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.