ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10منٹ میں ایک شخص کی موت

تہران/20مارچ: ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10 منٹ میں ایک شہری کی موت واقع ہو رہی ہے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاںپور کا کہنا ہے کہ ہے کہ تقریباً ہر ایک گھنٹے میں 50 ایرانی شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس سال نئے سال کا تہوار نوروز بھی گھروں میں منائیں۔یاد رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہنسوں تک پہنچ گئی ہے یاد رہے 1135 ایرانی شہری اب تک کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ایران کے ڈپٹی وزیر صحت علی رضا رئیسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 147 شہری ہلاک ہوئے جب کہ 1192 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 361 ہو گئی ہے۔ ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سو ادو لاکھ ہو چکی ہے جن میں سے 84 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.