پاوندڈورنگ کوندبا راؤ پولے صوبائی کمشنر کشمیر کے بطور تعینات، انتظامیہ میں پانچ دیگر افسران کا تبادلہ اور تقرریاں

GADکی جانب سے با ضابطہ حکم نامہ جاری

سرینگر/17مارچ : جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت پاوندڈورنگ کوندبا راؤ پولے کو کشمیر کے نئے صوبائی کشمیر کے بطور تعینات کیا جبکہ اس کے علاوہ مزید پانچ افسران کا تبادلہ اور ان کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ۔سی این آئی کے مطابق کشمیر میں نئے صوبائی کمشنر کی تعیناتی کو لیکر تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے منگل کو محکمہ خوراک شہر ی اور صارفین کے امور کے سکریٹر ی پاوندڈورنگ کوندبا راؤ پولے کشمیر کے نئے صوبائی کمشنر کے بطور تعینات کیا ۔ خیال رہے کہ کمشنر بشیر احمد خان کوچند روز قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کا چوتھا مشیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد کشمیر کیلئے نئے صوبائی کمشنر کی تلاش شروع کر دی گئی تھی ۔ منگل کو اس ضمن میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے با ضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس میں پاوندڈورنگ کوندبا راؤ پولے کو کشمیر کے نئے صوبائی کشمیر کے بطور تعینات کو ہری جھنڈی دی گئی جبکہ اس کے علاوہ دیگر پانچ افسران کا بھی تبادلہ عمل میں لایا گیا جن میں ڈاکٹر اصغر حسن سامون کو سکول تعلیم محکمے کے پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت مقرر کئے گئے ۔ اس سے قبل وہ محکمے پشتو پالن بن کے پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت تھے۔سامون محکمہ تعلیم کے علاوہ ٹرانسپورٹ محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت نوین کمار چودھری اب محکمہ پشو پالن کے پرنسپل سکریٹری برائے حکومت کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس کے علاوہ ذراعت، باغبانی اور تکنیکی تعلیم محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔سیلندر کمار اب محکمہ سوشل ویلفیئر کے پرسنل سیکرٹری برائے حکومت ہوں گے۔ اس کے علاوہ پبلک ورکس محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ سمرن دیپ سنگھ کو محکمے برائے خوراک، شہری، اور صارفین کے امور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔وہیں سید عابد رشید جموں وکشمیر اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

Comments are closed.