کورنا وائرس کے خطرات کے پیش نظرماونٹ ایورسٹ موسم بہار میں ہرقسم کی مہم جوئی کیلئے بند
سرینگر/13مارچ: دنیا بھر میں کورنا وائرس کے پھیلائو کے خطرات کے باعث دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماونٹ ایورسٹ کی وبائی مرض کرونا وائرس کے باعث موسم بہار میں ہرقسم کی مہم جوئی کیلئے بند کردیاگیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نیپال کی حکومت نے چین کی جانب سے اپنے حصے کی چوٹی تک رسائی روکنے کے بعد مائونٹ ایورسٹ پرمہم جوئی کے تمام اجازت نامے معطل کردئیے ہیں۔خیال رہے کہ کورنا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ہر ملک اور ریاست نے ایڈوئزری جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے جبکہ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی ۔
Comments are closed.