کشمیر کے معاملے میں موقف میں کوئی بھی تبدیل ممکن نہیں / ایس جے شنکر

پاکستان کی کسی بھی مداخلت کو بھارت قبول نہیں کریگا

سرینگر/10مارچ: جموں کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھارت کا اندرون معاملہ قرار دیتے ہوئے مرکز وزیر خارجہ نے کشمیر کے معاملے پر بھارت سودا کرنے کیلئے تیار نہیں ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ اقوام عالم دہشت گردی سے متاثر ہے اور کئی ممالک تخریب کاری کو ہوادے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ایسے ممالک کے خلاف صف آراء ہوجائیں جو دوسرے ممالک میں تخریب کاری کو بھٹکارہے ہیں ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ یہ پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لئے زبردست خطرہ بن گئی ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے نئی دلی میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہوجائیں ۔ انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ کئی ممالک اپنے پڑوسی ممالک میں تخریب کاری کو ہوادے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہندوستان اپنے موقف کا سودا نہیں کرسکتا ۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری تخریب کاری کو پاکستان ہوادے رہا ہے اور یہ باالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہندوستان نے پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوری دنیا کے امن اور خوشحالی کے لئے زبردست خطرہ بن گئی ہے۔ وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا، "خوشحالی اور ترقی کی راہ میں دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔دہشت گردی کے عالمی سطح پر پھیلنے کے مدنظر حکومتوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا چاہئے۔شنکرنے کہا، "ہمیں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ہم عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت کی بنیاد پر مستحکم بین الاقوامی تجارت کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ عالمی امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھارت اپنا بھر پور تعاون پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

Comments are closed.