کھنڈرو اننت ناگ کے فوجی کیمپ کے اندر سماعت شکن دھماکے کے نتیجے میںدومزہلاک ، دو زخمی

سرینگر /9 مارچ/کے این ٹی// جنوبی کشمیر کے کھنڈرو اننت ناگ میں قائم فوجی کیمپ کے اندر ایک پراسرار دھماکے میں دو مزدور ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کع موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے کھنڈرو انت ناگ علاقے میں آج اس وقت اتھل پتھل مچ گئی اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب باگتے ہوئے دیکھا گیا جب اس علاقے میں قائم فوج کے ایک کیمپ سے زوردار دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دوردور تک سنائی دے رہی تھیں اور اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس کیمپ کے اندر فدایئن داخل ہوگئے ہیں تاہم قریبا پندرہ منٹوں بعد جب دھماکوں کی آوازیں تھمنے لگی اور پولیس و فوج کے افسران کیمپ کے اندر داخل ہوگئے جنہوں نے کیمپ کے اندر سے 5مزدورں کو زخمی حالات میں نکال کر انہیں ہسپتال روانہ کردیا۔کے این ٹی کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی مزدور فوجی کیمپ میں مزدوری کررہے تھے۔دھماکوں کے نتیجے میں زخمی تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی فوجی ہسپتال منتقل کی گیا،جہاں دو شدید زخمی افراد گلزار احمد خان اور فیاض احمد بٹ دم توڑ بیٹھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی ہسپتال میں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دو دیگر زخمیوں کو ایم سی ہسپتال انت ناگ لایا گیا جہاں دونوں کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے زخمیوں کے زیر علاج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی شناخت فداء حسین ولد سید محمد اور شبیر احمد ولد محمد انور خان ساکنان گوپال پورہ کے بطور ظاہر کی ہے۔ادھر پولیس کے ایک سینئرآفسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے اندر دھماکے کے نتیجے میں مارے گئے افراد وہاں مزدوری کررہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے وجوہات جانے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جبکہ اس ضمن میں پولیس نے ایک کیس بھی درج کرلی ہے۔

Comments are closed.