سرینگر08مارچ : سرینگر سے بڈگام اور بڈگام سے سرینگر مسافر گاڑیاں عصر کے بعد ہی سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شام کے بعد کوئی بھی مسافر اپنی منزل کو نہیں پہنچ پاتا ہے اور انہیں یا تو سرینگر میں یا بڈگام میں ہوٹلوں یا اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لینی پڑتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بڈگام سے سرینگر آنے والے مسافروں کو واپسی کیلئے عصر نماز کے بعد گاڑی نہیں ملتی ہے کیوں کہ اس روٹ پر چلنے والی تمام گاڑیاں عصر کے بعد ہی سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مسافر وں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سے بڈگام جانے والے مسافروں کو بھی شام کے بعد سرینگر کیلئے کوئی گاڑی نہیں ملتی جس کے نتیجے میں دونوں جانب مسافروں کو یا تو ہوٹلوں میں رات گزارنی پڑتی ہے یا پھر اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لینی پڑتی ہے ۔ مقامی لوگوںنے اس صورتحال پر سخت تشویش اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ٹریفک کے متعلقہ ذمہ داراں اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اُٹھاتے ہیں جبکہ ڈویژنل انتظامیہ نے صاف طور پر ہدایت دی ہے کہ تمام روٹوں پر گاڑیاں شام آٹھ بجے تک چلنی چاہئے ۔لوگوںنے کہا ہے کہ متعلقہ اے آر ٹی او بڈگام سے سرینگر اور سرینگر سے بڈگام کیلئے عصر کے بعد گاڑیاں چالو رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دن کا فی بڑھ گیا ہے لھٰذا اب گاڑیوں کو دیر تک چلنے کیلئے پابند بنایا جائے ۔ لوگوںنے اس حوالے سے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان روٹوں پر شام دیر تک گاڑیاں مئیسر رکھی جائیں ۔ ادھر مقامی ولوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ سرینگر سے بڈگام اور بڈگام سے سرینگر کیلئے سوموسروس بھی چالو کی جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.