سرینگر/07مارچ/سی این آئی// سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سنیچروار کو ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی آمد رفت میں خلل ہوئی اور کچھ ہی گھنٹوں تک ٹریفک کی بحالی کے بعد شاہراہ پر پھر آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ سرینگر جموں شاہراہ پر گذشتہ تین روز سے درماندہ مسافروں نے پیدل سفر شروع کیا ہے اور اب تک سینکڑوں مسافروں نے جواہر ٹنل پیدل ہی پار کردی ۔سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت میں خلل ہونے کے باعث مسافروں نے اب پیدل ہی سفر کرنے کو ترجیح دی ہے ۔ نمائندے کے مطابق جمعہ کی شام اگرچہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کرکے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم سنیچروار کی صبح تازہ بارشوں کے بعد ڈگڈول اوردیگر مقامات پر تازہ پسیاں گرآئیں ہیں جس کے نتیجے میں شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے کام میںرُکاوٹ پڑگئی ہے تاہم متعلقہ محکمہ دن رات کام کررہا ہے ۔ تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت پھر روک دی گئی جس کے نتیجے میں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو کر رہ گئی ۔ شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل روک دینے کے ساتھ ہی مسافروں نے پیدل ہی سفر کرنا شروع کیا ہے ۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ تازہ پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ آج بھی مسلسل بند ہے لھٰذا ہم نے پیدل چلنا شروع کیا انہوںنے کہا کہ انتظامیہ بھی درماندہ مسافروں کو اپنی منزلوں تک پہنچانے کیلئے کوئی اقدام نہیں اُٹھاتی جس کے نتیجے میں درماندہ افراد مشکلات سے دوچار ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.