سرینگر7/مارچ/اے پی آئی: حدمتارکہ پر بھارت پاکستان فوج کے مابین جنگبندی معاہدے کی خلاف ورزی منکوٹ میڈھر کاعلاقہ اس وقت ڈہل اٹھا جب پاکستانی فوج نے بلاکسی اشتعال کے اگلی چوکیوں کونشانہ بناکر ہلکے اورباری ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی گولہ باری کامنہ توڑجواب دیاگیااوران کی کئی چوکیوں کونقصان پہنچایا گیا۔اے پی آئی کے مطابق بھارت پاکستان کے مابین حد متارکہ اوربین الاقوامی کنٹرول لائن پرجنگبندی معاہدے کی خلاف ورزی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ مینڈھر منکوٹ کاعلاقہ اس وقت دہل اٹھا جب پاکستانی فوج نے بلاکسی اشتعال کیاگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ہلکے اورباری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جوکئی گھنٹوں تک جاری رہی پاکستانی فوج نے رہائشی علاقوں کوبھی گولہ باری کی زدمیںلایاجس سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی اور لوگ بینکروں میںسہم کررہ گئے ۔دفاعی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ مینڈھر پونچھ کے منکوٹ سیکٹرمیں پاکستانی فوج نے پھر جنگبندی معاہدئے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی اور جس کے نتیجے میں حدمتارکہ پرتعینات فوج نے بھی پاکستانی فوج کی گولہ باری کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے پاکستان فوجی کی کئی چوکیوں کونقصان پہنچایا ۔دفاعی ترجمان کے مطابق پچھلے دو ماہ سات دنوں کے دوان پاکستانی فوج کی جا نب سے حدمتارکہ اوربین اقوامی کنٹرول لائن پر22بارجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج کی جا نب سے حدمتارکہ اوربین الاقوامی کنٹرول لائن پرگولہ باری کے دوران عسکریت پسندوں کو اسطرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پاکستانی فو ج کے ان منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیاجارہاہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.