چمبر کو لگام میں آگ کی ہولناک واردات، 7رہا شی مکان خا کستر ۔ 80 کے قرےب افراد خانہ بے گھر

سرینگر/6مارچ/سی این ایس/ چمبر کو لگام مےں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 7رہا شی مکان خا کستر اوران میں موجود ہر قسم کاساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔اور دےکھتے ہی دےکھتے 80 کے قرےب افراد خانہ بے گھر ہو گئے۔ ادھرککر ناگ مےں بھی اےک رہا شہ مکان جل کر راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوگےا ہے۔ سی اےن اےس کے مطابق جمعہ کی شب نور آ بادچمر کو لگام مےں بارشوں اور برف باری کے بےچ اےک رہاشی مکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نزدےکی کئی رہاشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ اےک رہاشی مکان سے ظاہر ہوئی اور کئی سلنڈر دھماکوں کیساتھ پھٹنا شروع ہوئے جسکے نتیجے میں آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ خوفناک شعلوں نے فائر سروس عملہ کو نزدیک نہیں آنے دیا۔آ گ کے شعلے بلند ہو تے ہی علاقہ مےں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور نزدےکی لوگ چیختے چلاتے اپنے گھروں سے باہر آئے ۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دور دور سے اس کے شعلے نظر آرہے تھے۔ آگ کی تپش کی وجہ سے کئی رہاشی مکانوں میں موجودسامان نے تیزی سے آگ پکڑ لی جسکے باعث آگ نے بھیانک صورتحال اختیار کی۔اس موقعہ پر نوجوانوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی۔ بعد مےں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا گیاجس کے ساتھ ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی سے فائر ٹینڈرز جائے واردات پرپہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔آتشزدگی کی یہ واردات تجارتی لحاظ سے گنجان آبادی والے علاقے میں رونما ہوئی جسکی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سی اےن اےس نامہ نگار فےاض جمال کے مطابق کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آ گ پر قابو پا لیا گیا تاہم اس سے پہلے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی تھی اور کروڑوں روپے کی املاک خاکستر ہو چکی تھی ۔آگ کی اس تباہ کن واردات میں جن شہر ی کے رہاشی مکان خا کستر ہوئے ہےں ان مےں شاہد احمد نائےک ولد منظور، جاوےد نائےک ولد اکبر، مبارک نائےک ولد علی محمد، ہلال احمد ولد علی نائےک، بشےر احمد ولد عبدالرزاق نائےک، غلام حسن ولد عبد الغفار، ےوسف نائےک ولد غفار ، مسرور احمد ولد محمد شعبان شامل ہےں۔ادھر محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کا کہنا ہے کہ آ گ سے ہوئے نقصان کا فوری تخمینہ لگانا ممکن نہیں اور مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے دوران فائرسروس عملے کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تقریبا تےن گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی نسبت پو لےس نے بھی کےس درج کر لےا ہے ۔ اس دوران ضلع انتظا مےہ نے متعلقہ اےس ڈی اےم اور تحصےلدار کو جائے وارادات پر بھےجا گےاہے جن کو نقصان کے بارے مےں رپورٹ تےار کرنے کی ہداےت دی گئی ہے۔ ادھر بڈ ر ککر ناگ مےں محمد رمضان شےخ کا رہاشی مکان جل کر راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوگےا ہے جس کے نتےجے مےں لاکھوں روپے مالےت کی جائےداد کو نقصان پہنچا ہے ۔ پولےس نے معاملہ کی نسبت کےس درج کرلےا ہے۔

Comments are closed.