نائید کھائی حاجن میں زیارت شریف کی تحوری پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا

بانڈی پورہ/1مارچ/کے این ٹی // چوروں نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ایک زیارت شریف کے صحن میں موجود تجوری سے بھاری رقم لوٹ لی۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ کو ذرائع نے بتایا کہ نائید کھائی حاجن میں سید کمال الدین بخاری ـؒکی زیارت شریف موجود ہیں جہاں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند روزانہ بنیادوں پر جاتے ہیں۔ زیار ت کے صحن میں رکھی تجوری سے چوروں نے بھاری رقم لوٹ لیں جس سے مقامی لوگ سیخ پا ہے اوران کا مطالبہ ہے کہ چوروں کو جلد سے جلد بے نقاب کیا جائے۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے دو ماہ سے وادی کشمیر کے بیشتر زیارتوں سے چوری کی وارداتیں رونما ء ہوئی ہے جن میں زیارت شریف چرار شریف ، روم شاہ صاحب ترچھل پلوامہ وغیر ہ شامل ہیں جبکہ گاندربل میں کئی ایک مساجد میں بھی چوروں نے ہاتھ صاف کیا۔ لوگوں کے مطابق ان چوروں کی واردتوں میں اکثر ان لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے جو نشے کے لت کے شکار ہے۔

Comments are closed.