جموں کشمیر میں لوگوں نے علیحدگی پسند ی کو پیچھے کا دروازہ دکھایا/ بی ایس راجو
وادی کشمیر میں اب حالات بہت بہتر ،فوج نے پاکستان کے درپردہ جنگ پر فتح حاصل کرلی
سرینگر/یکم مارچ: لوگوں نے علیٰحدگی پسند جذبات کو اب دروازہ دکھایا ہے خاص کر نوجوان سرحد پار بھارت مخالف سرگرمیوں اور پاکستان کے عزائم کو جانچ رہے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے نئے پندرہویں کور کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد منعقدہ ایک تقریب پر فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پندرہویں کور کے لفٹننٹ جنرل بیای راجو نے آج کور کمانڈر کے بطور چارج سنبھالا ہے ۔ انہوں نے لفٹننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون سے چارج حاصل کرنے کے بعد ان کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب پر بولتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں اب حالات بہت بہتر ہے اور یہاں کے لوگوںنے علیٰحدگی پسندی کے جذبات کو باہر کا دروازہ دکھایا ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوان اب جان گئے ہیں کہ سرحد کے اُس پار بھارت مخالف سرگرمیاں ہورہی ہے جس سے کشمیر میں حالات بگڑ جاتے ہیں اور اب نوجوان اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان کے درپردہ جنگ پر فتح حاصل کرلی ہے ۔ موصوف نے اس سے پہلے برگیڈ کمانڈ کے بطور کا م کیا ہے اور لائن آف کنٹرول پر ان کی تعیناتی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ فوج ہر ایک شہری کی دوست ہے اور ہمارا ہر قدم اس جانب اُٹھے گا۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.