ترال میں سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کی مہم

80کنال اراضی سے قبضہ ہٹا لیا گیا ، 400درخت بھی کاٹے گئے

سرینگر/29فروری /: جنوبی قصبہ ترال میں انتظامیہ نے غیر قانون قبضہ سے زمین کو چھڑانے کے سلسلے میں مہم کا آغاز کرتے ہوئے ترال رٹھسونہ سڑک پر 80کنال زمین کو غیر قانونی قبضے سے چھڑایا ۔ سی این آئی نمائندے نے ترال سے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ سرکاری زمین کو غیر قانونی قبضے سے چھڑانے کیلئے مہم شروع کرتے ہوئے ترال میں سنیچروار کو اے ڈی سی ترال کی سربراہی میں محکمہ مال کی ایک خصوصی ٹیم نے 80زمین سے قبضہ چھڑا لیا ۔ نمائندے کے مطابق ٹیم نے ترال رٹھسونہ روڑ پر درختوں کو ہٹانے کے علاوہ وہاں تعمیر اتی دھانچے بھی مہندم کئے اور اس طرح سے اس زمین پر غیر قانونی قبضے کو چھڑا یا لیا گیا ۔ نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بٹہ گنڈ ترال علاقے میں اے ڈی سی کی قیادت میں ٹیم نے سرکاری زمین پر 400ڈرخت کاٹ ڈالیں اور اس زمین کو بھی صاف کر دیا ۔ اس موقعہ پر اے ڈی سی ترال شبیر رینہ کا کہنا تھا کہ قصبہ میں کاہچرائی اور سرکاری زمین سے غیر قانونی قبضے کو ہٹانے کیلئے مہم جاری رہے گی ۔ انہوں نے اس معاملے میں لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کاہچرائی زمین سے نا جائز قبضہ ہٹانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

Comments are closed.