کروناوائرس:سرینگر ہوائی اڈہ سے 40زائرین واپس بھیج دیا
سرینگر / 28فروری/کے این ٹی/ کروناوا وائرس خدشے کے پیش نظر جہاں سعودی عرب سرکار نے عمرہ زائرین کا مکہ اور مدینہ میںداخلہ عارضی طور معطل کیا وہی حکام نے سرینگر ہوائی اڈہ سے تقریباً40زائرین کو اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا۔ ذرایع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ لگ بھگ 40زائرین جو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے عمرہ کی غر ض سے سعودی عرب جانے کے لئے سرینگر ہوائی اڈہ پر وارد ہوئے تھے کو جہاز پر چڑھنے کی اجازت نہیںدی گئی اور انہیں واپس اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پھیلاوء کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزئے پر مملکیت آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور معطل کر نے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کی زیارت کے لئے آنے والوں کے علاوہ سیاحوں کے ملک میں داخلہ ہونے پر بھی عارضی پابندی عائد کی ہے۔ یہ فیصلہ کروناوائرس کے پھیلاوء کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔ سرینگر کے ایک زائر نے بتایا کہ انہیں کافی مایوسی ہوئی جب انہیں ہوائی اڈہ سے واپس روانہ کر دیا گیا۔
Comments are closed.