سرینگر/26فروری : راجستھان کے ضلع بوندی میں بدھ کو صبح پاپڑی گاوں کے پاس مسافروں سے بھری ایک بس میج ندی میں جا گری۔جس کے نتیجے میں18لوگوں کی موت ہوئی جبکہ کئی ایک زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوٹہ کے دادی باڑی سے ایک کنبے کے لوگ شادی تقریب میں شامل ہونے کے لئے سوائی مادھو پور جارہے تھے اور راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ آگے کا ٹائر نکلنے کے بعد بس بے قابو ہوگئی تھی۔مسافر بس ندی میں گر جانے کے نتیجے میں اس میں سوار 18مسافروں کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی ایک زخمی ہے ۔ لاکھیری تھانہ علاقے میں ا س حادثے میں اب تک 18 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے اور تقریبا ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو ندی سے ریسکیو کیا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کوٹہ کے دادی باڑی سے ایک کنبے کے لوگ شادی تقریب میں شامل ہونے کے لئے سوائی مادھو پور جارہے تھے اور راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ آگے کا ٹائر نکلنے کے بعد بس بے قابو ہوگئی تھی۔بوندی کے ضلع کلکٹر انتر سنگھ نہرہ نے بتایا کہ یہ حادثہ سوائی مادھو پور جاتے ہوئے ہوا۔ بس ندی میں گرنے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.