سرینگر ایئرپورٹ کو باضابطہ طور سی آئی ایس ایف کی نگرانی میںدے دیا گیا

800 سی آئی ایس ایف اہلکار سرینگر ہوائی اڈے کی حفاظت کیلئے تعینات

سرینگر/26فروری : جموں کشمیر انتظامیہ نے اب باضابطہ طور پر سرینگر ایئرپورٹ کو سی آئی ایس ایف کے حفاظتی کور میں دے دیاہے۔ قابل ذکر ہے کہ ا س سے قبل جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف مشترکہ طور پر سرینگر ایئرپورٹ کی حفاظت پر معمور تھی۔سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع کولگام میں ڈپٹی سپرنٹیڈنٹ آف پولیس دیویندر سنگھ کی جنگجوئوں کے ساتھ گرفتاری کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر انتظامیہ نے وزارتِ داخلہ سے سرینگر ہوائی اڈے کی حفاظت کی ذمہ داری سی آئی ایس ایف کو سوپنے کی گذارش کی تھی جس پر عمل پیرا کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے کو باضابطہ طور پر سرینگر ایئرپورٹ کو سی آئی ایس ایف کے حفاظتی کور میں دے دیاہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ ہی ہوائی اڈے سے جموں کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی ار پی ایف)کے اہلکاروں کو منتقل کر کے مرکزی زیر انتظام خطے کے باقی علاقوں میں حفاظتی صورتِ حال برقرار رکھنے کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ کی 12 تاریخ سے سی آئی ایس ایف کے اہلکار مرحلہ وار وادی کشمیر کیلئے روانہ ہوئے اور آج انہوں سرینگر ایئرپورٹ کی حفاظت کی ذمے داری اپنے ہاتھوں میں لے لی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ہوائی اڈے کی حفاظت کی ذمہ داری جموں و کشمیر اور سی آر پی ایف پر تھی۔ اب سی ایس ایف ہوائی اڈے کے باہر تعینات رہے گی جبکہ جموں و کشمیر پولیس ائیرپورٹ کے اندر کی حفاظت کا کام دیکھے گی۔سی آئی ایس ایف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 800 اہلکار اس وقت سرینگر ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے میں نئے اور جدید تکنیکی بھی نصب کیے گئے ہیں۔( سی این آئی )

Comments are closed.