رام بن میں کانگریس جنرل سیکرٹری کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار، دو پولیس اہلکار زخمی
جموں،16مئی
ضلع رام بن میں جمعہ کے روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور رکن اسمبلی غلام احمد میر کے قافلے کی ایک گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ تاہم، غلام احمد میر اس حادثے میں محفوظ رہے ۔
رامبن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کلبیر سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر پیڑہ کے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب کانگریس لیڈر کا قافلہ جموں سے سرینگر کی جانب رواں دواں تھا اور مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے گاڑی کی ٹکر ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے ۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے
Comments are closed.